سربیا

“شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (بین الاقوامی ورژن) ، کی سربیا میں نشریات

سر بیا (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ کے سربیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی پروڈکشن “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (بین الاقوامی ورژن) کی افتتاحی تقریب بلغراد میں منعقد ہوئی۔ سربیا کے صدر ووسیچ نے سربیا میں پروگرام کی نشریات پر مبارکباد دیتے ہوئے تقریب میں ایک ویڈیو پیغام دیا۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور سربیا کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے سربراہ بوجوسیویچ نے مشترکہ طور پر”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (بین الاقوامی ورژن) کی نشریات کا افتتاح کیا۔

سربیا کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر وولن نے تقریب سے اپنے خطاب میں اعتماد ظاہر کیا کہ یہ پروگرام دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لئے ایک نیا باب تخلیق کرے گا۔ سربیا منصفانہ اور زیادہ منظم عالمی حکمرانی کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہےتاکہ دنیا کو مزید استحکام اور ترقی کی قوت محرکہ فراہم کی جائے۔ اپنے خطاب میں شین ہائی شیونگ نے کہا کہ سربیا میں”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (بین الاقوامی ورژن) کے پریمیئر سے سربیائی دوستوں کو ایک اچھا موقع میسر آ سکتا ہے کہ وہ قومی حکمرانی کے حوالے سے چینی صدر شی جن پھنگ کی دانشمندی اور چینی ثقافت کو سمجھ سکیں اور نئے دور میں چین کی منفرد کشش کو گہرائی سے محسوس کر سکیں۔

اطلاعات کے مطابق 8 مئی کو سربیا کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے چینل ون پر “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (بین الاقوامی ورژن)نشر کیا جائےگا اور متعلقہ مواد اور اس کی تشہیری ویڈیوز یورپ اور دنیا بھر کے تقریباً 100 مین اسٹریم میڈیا میں بھی نشر کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں