وفاقی وزیرداخلہ

تیرہ برس سے رکا ہوا اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کا منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہو گا، وفاقی وزیرداخلہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جیل کی تعمیر کے پہلے مرحلے کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ 7 برس تک منصوبے کو لٹکائے رکھنا صریحا نااہلی ہے،دن رات کام کر کے جیل کی تعمیر کا کام ٹائم لائن میں مکمل کیا جائے ، منصوبے کی تکمیل کے لیے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ جمعہ کو وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ میں زیر تعمیر جیل کے دورہ کے دوران زیر تعمیر جیل کا معائنہ کیا اس موقع پروفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، آئی جی پولیس اسلام آباد،کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام اباد میں جیل کی تعمیر کا منصوبہ کا 2011 میں شروع ہوا،کئی برس کے بعد بھی اس منصوبے کو مکمل نہیں کیا جاسکا،جیل میں 2 ہزار قیدی رکھنے کی گنجائش ہو گی ،2 ہزار مزید قیدی رکھنے کی گنجائش بڑھائی جا سکے گی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جیل کی تعمیر کے پہلے مرحلے کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ 7 برس تک منصوبے کو لٹکائے رکھنا صریحا نااہلی ہے،دن رات کام کر کے جیل کی تعمیر کا کام ٹائم لائن میں مکمل کیا جائے۔ محسن نقوی نے کہا ضروری عملے کی تعیناتی کے عمل بھی فوری شروع کیا جائے ، منصوبے کی تکمیل کے لیے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو تعمیراتی سرگرمیوں پر باقاعدگی سے پیش رفت کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے زیر تعمیر منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں