چینی خاتون اول

چینی خاتون اول کا بوڈاپیسٹ میں ہنگری۔چینی دو لسانی اسکول کا دورہ

بو ڈا پیسٹ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے ہنگری کے وزیر اعظم ویکٹر اوربان کی اہلیہ انوکی ریوئے کے ہمراہ بوڈاپیسٹ میں ہنگری۔چینی دو لسانی اسکول کا دورہ کیا۔

پھنگ لی یوان اور ریوئے نے چینی کلاس، روایتی چینی ثقافت کی کلاسوں جیسے کاغذ تراشی اور خطاطی کا انتہائی دلچسپی سے مشاہدہ کیا اور طلباء کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ ہنگری-چینی دو لسانی اسکول چین ہنگری دوستی کی علامت ہے، اور انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ طالب علم بہت اچھی چینی زبان بولتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلباء چین اور چینی ثقافت کو سیکھنے کے لئے سخت محنت کریں گے، چین کا دورہ کرنے یا حصول تعلیم کا موقع حاصل کریں گے، اور چین ہنگری دوستی کی وراثت اور فروغ میں فعال طور پر حصہ لیں گے.

روانگی سے قبل پھنگ لی یوان نے اسکول میں چینی ثقافت کو متعارف کرانے والی کتب کا تحفہ بھی پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں