بیرسٹر گوہر، عمر ایوب

9 مئی ریلی کیس، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور، فریقین کو نوٹس جاری،دلائل طلب

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب و عامر مغل کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت پر 9 مئی کو احتجاج ریلی نکالنے کے خلاف درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ارشد محمود جسرا نے کی۔ بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور عامر مغل وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

ساتھ ہی عدالت نے کیس سماعت 21 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے دلائل طلب کر لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں