آئرلینڈ

آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں فتح، محسن نقوی نے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم قرار دیدیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ قومی ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہا ٹیم ورک اور لگن کے ساتھ آپ نے ثابت کیا ہے کہ آپ دنیا کی بہترین ٹیم ہیں، انگلینڈ سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے گڈ لک۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج آئرلینڈ کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد ڈبلن سے لیڈز پہنچی ہے۔ پاکستان انگلینڈ کے خلاف 4 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں