آٹا مل مالکان

آٹا مل مالکان کا مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)آٹا مل مالکان نے مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار کردیا۔ذرائع محکمہ خوراک راولپنڈی کے مطابق سرکاری گوداموں میں موجود گزشتہ سال کی گندم خراب ہونے لگی ہے، سرکاری گوداموں میں ایک لاکھ 30 ہزار ٹن سے زائد گندم پڑی ہے۔آٹا مل مالکان کے مطابق پرانی گندم کا فی من سرکاری ریٹ 47 سو روپے ہے اور کوالٹی بھی ٹھیک نہیں ہے جبکہ نئی گندم کا فی من سرکاری ریٹ 39 سو روپے ہے۔

آٹا مل مالکان نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی نئی بمپر فصل آئی ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم فی من 3 ہزار روپے کی یے اور کوالٹی بھی سرکاری گندم سے اچھی ہے۔

انہوںنے کہاکہ رمضان میں آٹا مل مالکان نے اپنی گندم پیس کر حکومت کو سستا آٹا فراہم کیا، رمضان میں سستے آٹے کے 85 کروڑ روپے حکومت کی طرف واجب الادا ہیں۔آٹا مل مالکان کے مطابق حکومت سوجی، میدہ، فائن،چوکر کی برآمد کی اجازت دے تو سرکاری گندم خرید سکتے ہیں، حکومت 8 لاکھ ٹن تک گندم برآمد کرنے کی اجازت دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں