کرکٹر اعظم خان

کرکٹر اعظم خان کی ڈالرز سے پسینہ صاف کرنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں سنائی دینے والی باتوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کرکٹرز آپس میں ڈالرز پر ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔

اس دوران بابر اعظم جو کہ ویڈیو میں بظاہر نظر نہیں آ رہے، اعظم خان سے مذاق میں پوچھتے ہیں کہ ابا کیا ہوا؟ اس پر اعظم خان غیر ملکی کرنسی سے چہرہ اور ماتھا صاف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بہت زیادہ گرمی وسیم بھائی۔اس پر سب ہی کرکٹر زور دار قہقہہ لگاتے ہیں جس کی آواز ویڈیو میں سنی جاسکتی ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں شائقین کھلاڑیوں کی اس گفتگو پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں اور دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں