نبیل ظفر

جب تک اچھا اسکرپٹ نہیں آئے گا رول سائن نہیں کروں گا‘ نبیل ظفر

لاہور (نمائندہ خصوصی) معروف اداکار نبیل ظفر نے ڈراموں میں والد کا کردار نہ کرنے کی وجہ بتادی۔نبیل ظفر حال ہی میں ایک پو ڈکاسٹ میں شریک ہو ئے جہاں میزبان نے ان سے ڈراموں میں والد کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے پوچھا ؟اداکارنے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہاب حال یہ ہے کہ جب کوئی فلم کامیاب نہیں ہوتی تو اس فلم کی اسکرپٹ پر پورا کا پورا ڈرامہ بنادیا جاتا ہے۔ ہم نے ڈراموں کو فلم بنادیا ہے جو بہت غلط ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے کا ہیرو کیریکٹر ہوتا ہے ۔ ضروری نہیں کہ وہ ہیرو یا ہیروئن ہی ہوں اور کیریکٹر کوئی بھی کردار ہوسکتاہے لیکن اب ایسا نہیں ہے وہی گھسی پٹی اسٹوری ہے جس میں ہیرو رئیس اور ہیروئن بچاری دکھائی جاتی ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے آج تک آفر آتی ہے کہ نبیل بھائی ڈرامہ میں ہیروئن کے والد کا کردار نبھائیں گے؟

میں منع کردیتا ہوں کیونکہ مجھے باپ نہیں بننا۔ ڈراموں میں اب ہیروئن کے والد کا کیریکٹر صرف یہی پوچھنے کیلئے رہ گیا ہے کہ بیٹا طلاق ہوگئی ہے؟ کوئی بات نہیں دوسری شادی کروادوں ،کھانا کھالو یا ناشتہ کرلو یہ سب میں نہیں کرسکتا اس لیئے میں یہ آفر قبول نہیں کرتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں