چینی وزارت خارجہ

سابق امریکی کانگریس مین کونر گیلے غر کے خلاف چینی کارروائی جوابی ہے ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یومیہ پریس کانفرنس میں سابق امریکی کانگریس مین گیلے غر کے خلاف جوابی اقدامات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ حالیہ برسوں میں سابق امریکی کانگریس مین کونر گیلےغرنے اپنے ذاتی مفادات اور چین کے خلاف تعصب کی وجہ سے چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کی ہے

چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، چین امریکہ تعلقات میں شدید مداخلت کی ہے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

عوامی جمہوریہ چین کے قانون انسداد غیر ملکی پابندیوں کے مطابق ، چین نے گیلے غر کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس میں انہیں چین میں داخل ہونے سے روکنا ، چین میں ان کے اثاثے منجمد کرنا ، اور چین کی حدود میں تنظیموں اور افراد کو ان کے ساتھ متعلقہ لین دین ، تعاون اور دیگر سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے روکنا شامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی ایسے شخص یا کسی بھی تنظیم کو سخت سزا دے گا جو چین مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں