وفاقی وزیرداخلہ

وفاقی وزیرداخلہ کاکیپٹل ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک اور لیب کو اپ گریڈ کرنے کااعلان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹل ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک اور لیب کو اپ گریڈ کرنے کااعلان کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سے ماسٹر پلان طلب کرلیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بدھ کو کیپٹل ہسپتال کا دورہ کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹل ہسپتال میں آپریشن تھیٹرز سمیت علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک اور واررڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔

بیشتر مریضوں کا ہسپتال میں فراہم کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہارکیا جبکہ بعض مریضوں نے طبی سہولتوں کے فقدان کی شکایات کیں۔کینسر کے مرض میں مبتلا مریضہ راحیلہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو بیماری کے بارے بتاتے ہوئے رو پڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ3 ماہ سے آرہی ہوں کوئی توجہ نہیں دیتا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مریضہ کو دلاسہ دیا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہسپتال کو مریضہ کے علاج کے حوالے سے ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ فکر نہ کریں۔ آپ کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نیڈاکٹرز سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پوچھے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مریضوں سے مفت ادویات اور مفت ٹیسٹ کی سہولت کے بارے استفسار کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈائیلسز یونٹ ۔ واٹر پلانٹ اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈائیلسز کرانے والے مریضوں کا ریکارڈ چیک کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لانڈری روم اور صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایم آر آئی۔

سی ٹی سکین۔ ایکسرے اور انجیو گرافی روم کا بھی معائنہ کیا۔وفاقی وزیرداخلہ نے میڈیکل بلاک میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولتوں کا پوچھا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈاکٹرز کی جانب سے چیک اپ نہ کرنے پر بزرگ خاتون کی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو اپنی نگرانی میں بزرگ مریضہ کا علاج کرانے کی ہدایت دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ500 بیڈز پر مشتمل اس ہسپتال کو بہتر بنایا جائے گا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا۔ چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹل ہسپتال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں