چینی وزارت خارجہ

امریکہ تائیوان کے ساتھ حکام کے تبادلے ختم کرے ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے ہمیشہ امریکہ اور تائیوان کے درمیان کسی بھی شکل میں سرکاری تعلقات کے قیام اور امریکہ کے کسی بھی بہانے سے تائیوان کے امور میں مداخلت کی سخت مخالفت کی ہے ۔

جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ اگر امریکی کانگریس کے اراکین تائیوان کا دورہ کریں گے تو یہ ایک چین کے اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ اعلامیے کی خلاف ورزی ، چین کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت ، چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہو گی اور ‘تائیوان کے علیحدگی’ پسندوں کو ایک غلط پیغام ہو گا ۔
ترجمان وانگ وین بن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کا مطالبہ ہے کہ امریکہ ایک چین کے اصول اور چین امریکا تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرے، کانگریس کے اراکین کو تائیوان کا دورہ کرنے کی اجازت نہ دے، امریکہ اور تائیوان کے سرکاری تبادلوں کو بند کرے ، اور آ بنائے تائیوان کی صورتحال میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوششیں بند کرے۔ ترجمان نے کہا کہ اگر امریکہ کی جانب سے کوئی یکطرفہ عمل ہوا تو اس کے نتائج کی مکمل ذمہ داری بھی امریکہ پر ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں