برائلر مرغی

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46 روپے کی بڑی کمی، 392 روپے فی کلو ہو گیا

لاہور (نمائندہ خصوصی ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، فی کلو قیمت میں 46 روپے کی کمی ہو گئی۔ مرغی کا گوشت مزید 46 روپے سستا ہونے سے 392 روپے کلو ہو گیا۔ گزشتہ روز برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 438 روپے تھی۔

برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں چار روز کے دوران 85 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، انڈوں کی قیمت 251 روپے فی درجن ہے۔

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 260 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 270 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا کے علاقے مڈ رانجھا میں 300 کلو مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑی ہے۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردہ مرغیوں کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ ملزمان کو گاڑی سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس مہینے میں فوڈ اتھارٹی کی مردہ مرغیوں کے خلاف یہ تیسری کارروائی تھی، مردہ مرغیوں کا دھندا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں