امریکا اور برطانیہ

امریکا اور برطانیہ کی جامعات میں طلبہ کا احتجاج

لندن،نیویارک(نمائندہ خصوصی)برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ سیاسرائیل سیمالی معاونت ختم کرنیکامطالبہ کیا۔عالمی میڈیا کے مطابق طلبہ احتجاج پر یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا جس کے بعد مظاہرین اور طلبہ کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے 16طلبہ کو گرفتار کرلیا۔

دوسری طرف امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس میں بھی طلبہ نے احتجاج کیا اور طلبہ کا بائیڈن انتظامیہ سے اسرائیل کی مالی معاونت ختم کرنیکا مطالبہ کیا۔اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور کئی طلبہ زخمی اور متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔ 30اپریل سیاب تک 210 فلسطین کیحامی طلبہ کو گرفتارکیا جاچکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں