بھارتی ٹیم

بھارتی ٹیم کوچنگ معمہ بن گئی

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)انڈین ٹیم کی کوچنگ کیلئے آسٹریلوی کرکٹرز سے رابطے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کے سیکرٹری جے شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین ٹیم کی کوچنگ کیلئے آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ اور جسٹن لینگر سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کو بطور ہیڈکوچ لانا چاہتے ہیں جو بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹرکچر کو سمجھتے ہیں، کوچ ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کا گہرا علم ہو، اس لیے ہمارا نیا کوچ بھارتی ہی ہوسکتا ہے،یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش ملنے کا انکشاف کیا تھا تاہم انکا کہنا تھا کہ پیشکش قبول سے انکار کردیا ہے۔

اسی طرح جسٹن لینگر بھی آئی پی ایل ٹیم کے کپتان کے ایل راہول سے مشورے کے بعد ٹیم کی کوچنگ میں عدم دلچسپی ظاہر کی تھی،دوسری جانب زمبابوے سے تعلق رکھنے والے کوچ اینڈی فلاور نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ فرنچائز کرکٹ کی کوچنگ پر توجہ مرکوز ہے، فل ٹائم کوچنگ میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں