لاہور ہائی کورٹ

رنگ روڈ ایکسٹینشن کیس، قیصرہ الہی ودیگر کی ضمانتیں خارج کروانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائی کورٹ رنگ روڈ ایکسٹینشن کیس میں قیصرہ الہی، راسخ الہی اور زرا الہی کی ضمانتیں خارج کروانے کی درخواست پر 29 مئی کو سماعت کرے گا۔
رنگ روڑ توسیع کی منظوری میں مبینہ بدعنوانیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی، راسخ الہی اور زرا الہی کی ضمانتیں خارج کروانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ 29 مئی کو درخواستوں پر سماعت کرے گا، عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں