عالمی عدالت

اسرائیل کا جنگ روکنے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ماننے سے انکار

تل ابیب (نمائندہ خصوصٰی)اسرائیل نے فوری طور پر رفح میں آپریشن روکنے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ جنگ بندی کے حکم پر کسی صورت عملدرآمد نہیں کیا جاسکتا۔

اسرائیلی وزیر خزانہ نے بیزالیل اسموٹرچ نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ روکنے کا مطلب اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وقت حماس کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو بے نقاب کرے گا۔دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف نے غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد کیلیے جنوبی افریقی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

آئی سی جے کا 2-13 کی اکثریت پر مبنی فیصلہ جسٹس نواف سلام نے پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا کہ اسرائل فوری طور پر رفح میں فوجی آپریشن روکے اور عدالتی حکم کی تکمیل کی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں