بیرسٹر سیف

عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،بیرسٹر سیف

پشاور(نمائندہ خصوصی)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف فیملی کا عمران خان اور علی امین گنڈا پور کو سیاست سے مائنس کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سازشی ٹولے کی تمام تر کوششوں کے باوجود وزیراعلی نے ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ایس آئی ایف سی کے مستقل ممبر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی مائی کا لعل ایس آئی ایف سی میں خیبر پختونخوا کو نظر انداز نہیں کر سکتا، سازشی ٹولے نے کوشش کی لیکن ان کو منہ کی کھانا پڑی۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان اور انکا سپاہی علی امین گنڈاپور مریم اور ان کے چچا کے لئے ڈرانا خواب بن چکے ہیں، دونوں عمران خان اور گنڈاپور کو سیاست سے مائنس کرنے کے لئے لگے ہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ شریف فیملی کا عمران خان اور گنڈاپور کو سیاست سے مائنس کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا، قید میں ہو کر بھی جعلی سلطنت عمران خان سے خوفزدہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں