رانا تنویر

پاکستان مسلم لیگ (ن )پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی، رانا تنویر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ملک کا استحکام بحال کر سکتی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نظام کو مضبوط اور آگے بڑھانے، قانون کے نفاذ اور معاملات کو درست کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مخدوش معاشی حالت مزید سیاسی بدامنی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کا اجلاس 28 مئی کو لاہور میں ہوگا۔ اس اجلاس کے دوران پارٹی صدر کا انتخاب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں