چینی صدر

“چینی سیکھنا” متحدہ عرب امارات میں ایک نیا رجحان بن گیا ہے، چینی صدر

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے متحدہ عرب امارات میں چینی تدریس کے “100 اسکول پروجیکٹ” کے طلباء کے نمائندوں کی جانب سے خط کا جواب دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چینی زبان اچھی طرح سیکھیں، چین کو سمجھیں اور چین عرب دوستی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ہفتہ کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ پانچ سال قبل انہوں نے مشترکہ طور پر صدر محمد بن زید النہیان کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں چینی زبان سکھانے کے لئے “100 اسکول پروجیکٹ” کا آغاز کیا تھا اور اب انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ “چینی سیکھنا” متحدہ عرب امارات میں ایک نیا رجحان بن گیا ہے۔

نوجوان چین عرب دوستانہ تعلقات کے مستقبل کی نمائندگی کرتے ہیں۔چین متحدہ عرب امارات کے نوجوانوں کو خوش آمدید کہتا ہے کہ وہ چینی سیکھنے، چین کو سمجھنے، اپنے دلوں میں دوستی کے بیج بونے اور چین عرب تعلقات کے بہتر مستقبل میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔

اب تک متحدہ عرب امارات کے 171 اسکولز چینی زبان کے کورسز آفر کر رہے ہیں اور 71,000 طلباء چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔ حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں “100 اسکولز پروجیکٹ” کے ماڈل اسکول ہمدان اسکول اور یاس اسکول کے پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے 40 طلباء نے چینی زبان میں صدر شی جن پھنگ کے نام خطوط ارسال کیے، جن میں چینی ثقافت کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا گیا اور چین عرب دوستی کے سفیر بننے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں