کرینہ کپور

کرینہ کپور کی فلم جان جاں نے نیٹ فلکس پر شاہ رخ خان کی جوان کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی(نمائندہ خصوصی)بالی وڈ کی بیبو کرینہ کپور کی فلم جان جاں نے نیٹ فلکس پر سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم جوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جان جاں کو دنیا بھر میں 20.2ملین مرتبہ دیکھا گیا اور یوں یہ نیٹ فلکس انڈین پر سال 2023کے نصف میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم رہی۔

کرینہ کپور کی فلم نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عنوانات کی فہرست میں 83ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں