آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کی آئندہ مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیش گوئی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے آئندہ مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے نئے مالی سال میں پاکستان کی برآمدات اوردرآمدات میں اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے بتایا کہ نئے مالی سال کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں 4ارب 16کروڑ 50لاکھ ڈالرز اضافے کا امکان ہے جس کے بعد یہ بڑھ کر27ارب 92کروڑ 30لاکھ ڈالرز تک پہنچ سکتا ہے۔

مزید بتایاکہ آئندہ مالی سال پاکستان کی درآمدات میں 5ارب 51کروڑ 70لاکھ ڈالرز جبکہ برآمدات میں ایک ارب 35کروڑ 20لاکھ ڈالرز اضافیکا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے نئے مالی سال درآمدات کاحجم 60ارب 48کروڑ ڈالرز رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پاکستان کی برآمدات 32ارب 56کروڑ ڈالرز رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔عالمی مالیاتی ادارے نے بتایاکہ رواں مالی سال پاکستان کا تجارتی خسارہ 23 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہنے کا امکان ہے۔رواں برس پاکستان کی درآمدات 54 ارب 96 کروڑ ڈالرز جبکہ برآمدات 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز پر پہنچ سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں