خواجہ آصف

مسائل کے حل کیلئے تمام قومی اداروں کو ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،خواجہ آصف

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے تمام قومی اداروں کو ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، اگر مسائل کا حل چاہیئے تو ڈائیلاگ کو بڑا جامع ہونا چاہیئے۔ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہا کہ بعض اوقات ہمارے فیصلے سیاسی مفادات کے تابع ہوجاتے ہیں، عدلیہ سے فیصلوں میں کوتاہی ہوجائے تو وہ تباہ کن ہوتی ہے، بحیثیت وزیردفاع اگر عدالت مجھے بلاتی ہے تو ضرور جاں گا، میں سمجھتا ہوں کہ دبا بحیثیت حکومت ہمارے اوپر ہے، اس وقت تمام قومی اداروں کو ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، اگر مسائل کا حل چاہیئے تو اس ڈائیلاگ کو بڑا جامع ہونا چاہیئے۔ہر ادارہ اپنے بچاﺅ کیلئے فصیلیں کھڑی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے 90دن کے آرڈیننس کا میں خود شکار رہا ہوں، 90روز کے بعد بھی ہم چھ چھ ماہ قید رہے ، بلکہ مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کیلئے عمران خان خود دلچسپی لیتے تھے، بانی پی ٹی آئی امریکا سے ایئرکنڈیشن اتارنے کا حکم دیتے تھے، پاکستان واپس جاکر نوازشریف، آصف زرداری کے ایئرکنڈیشن اتروا دوں گا۔انہوں نے کہا منی لانڈرنگ لا ءمیں ریمانڈ 180روز کردیا تھا، جس کو ہم نے رکوایا۔ اس وقت عدلیہ برسرپیکار ہوئی ہے، عمران خان کا ایشو ہے، عمران خان کی دھمکیاں، شکل دکھا کر یہ کیا جارہا ہے کہ ان کی شرائط پر معاملہ حل کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں