احسن اقبال

احسن اقبال کا ترقیاتی بجٹ کی منظوری سے پہلے مشاورت نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے ترقیاتی بجٹ اور سالانہ پلان کی منظوری سے پہلے مشاورت نہ کرنے پر تحفظات کا اظہارکردیا ۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال سے بغیر مشاورت ترقیاتی بجٹ کی منظوری کا انکشاف ہوا ہے، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان نے اے پی سی سی کیلئے بھی وفاقی وزیر احسن اقبال کو اعتماد میں نہیں لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ 31 مئی کو سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں 1221 ارب روپے کے پی ایس ڈی پی کی منظوری دی گئی، رواں سال 2.4 فیصد جی ڈی پی گروتھ اور اگلے سال کیلئے 3.6 فیصد کے ہدف پر بھی مشاورت نہیں ہوئی۔

قانون کے مطابق ترقیاتی بجٹ یا پالیسی سازی کیلئے وفاقی وزیر کی منظوری ضروری ہے، جس کے پیش نظر سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل تشکیل نہ پانے کی وجہ سے تاحال اجلاس نہ بلایا جا سکا، پی ایس ڈی پی اور سالانہ پلان کی وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل سے منظوری لی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں