وزیر خوراک

آٹا، میدہ، روٹی ، نان اور سوجی کی قیمتوں میں 48 فیصد تک کمی ہوئی، وزیر خوراک

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے 100 دنوں میں آٹا، میدہ، روٹی، نان اور سوجی کی قیمتوں میں 48 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ روٹی، نان، ڈبل روٹی، رسک، بن اور دیگر بیکری مصنوعات پر تاریخی ریلیف دیا گیا،وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ چکن کی قیمتوں میں 350 سے 400 روپے تک فی کلو کمی کروائی۔

صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی اور کوالٹی برقرار رکھنیکے لئے فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کام کر رہی ہے۔محکمہ خوراک نے 1160 فلور ملز کی چیکنگ، غیر معیاری انتظامات پر بھاری جرمانے کئے اور لائسنس معطل کر دیے، وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ فلور ملز اور چکیوں پر آٹے کا معیار چیک کرنے کیلئے محکمہ خوراک کے افسران مسلسل فیلڈ میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں