محمد عامر

ٹی20ورلڈکپ،محمد عامر نے ہربھجن کے ریکارڈ پر نظریں جمالیں

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی20ورلڈکپ میں سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کے ریکارڈ پر نظریں جمالیں،محمد عامر ٹی20ورلڈکپ کے میزبان ملک امریکا کیخلاف میچ میں ایک اور سنگ میل حاصل کرنے سے محض ایک قدم دور ہیں، وہ سابق بھارتی اسپنر کے سب سے زیادہ میگا ایونٹ کی تاریخ میں میڈن اوورز کرانے کا ریکارڈ برابر کرسکتے ہیں۔

فاسٹ بولر 4سال کے طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپس آئے ہیں، وہ سال 2009میں ورلڈکپ جیتنے والی قومی ٹیم کے رکن تھے۔عامر نے سال 2009فائنل میں سری لنکا کیخلاف، 2010کے گروپ میچ میں آسٹریلیا کیخلاف اور 2016میں بھارت کیخلاف ٹی20ورلڈکپ ایڈیشنز میں میڈن اوورز کروائے تھے۔دوسری جانب ہربھجن سنگھ ورلڈکپ کی 18اننگز میں 4میڈن اوور کروا کر ٹاپ پوزیشن پر قابض ہیں، انکے بعد فہرست میں دوسرا نمبر سری لنکا کے دلہارا فرنینڈو کا ہے جنہوں نے 5اننگز میں 3، رنگانہ ہیراتھ نے 10اننگز میں 3 جبکہ محمد عامر نے 17اننگز میں 3میڈن اوور کروائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں