مسرت جمشید چیمہ

سائفر کیس میں سزا معطلی کے فیصلے کے بعد دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ہو گیا‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں سزا معطلی کے فیصلے کے بعد دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ہو گیا ، وفاقی وزراءعدالتوں کو تیور دکھانے کی بجائے حق اور سچ پر مبنی فیصلوں کو تسلیم کریں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک کی قیادت اور کارکنان گزشتہ ایک سال سے ظلم و جبر کا سامنا کرنے کے باوجود ثابت قدم ہیں ،ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے اور یہی ہمارا سب سے بڑا جرم ہے ۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ، وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی سر خرو ہوکر دوبارہ عوام کے درمیان ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں قوی امید ہے کہ سپریم کورٹ بھی حق و سچ پر مبنی فیصلہ کرے گی اور ہماری مخصوص نشستیں ہمیں واپس کی جائیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں