بی جے پی

تختِ دلی کا فیصلہ کرنے والی ریاست میں بی جے پی کو شکست

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)بھارتی انتخابات میں اترپردیش میں بی جے پی کو دھچکا لگ گیا، ذرائع کے مطابق سماج وادی پارٹی نے بی جے پی کو پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کو الیکشن میں بڑی ہزیمت کا سامنا ہے۔ سماج وادی پارٹی اترپردیش میں 33 نشستوں پر آگے ہے، اترپردیش کی 7 نشستوں پر کانگریس آگے ہے۔واضح رہے کہ اتر پردیش بھارت کی سب سے بڑی ریاست ہے، یہی ریاست طے کرتی ہے کہ نئی دہلی میں کس کی حکومت ہوگی۔

2019 میں اترپردیش سے این ڈی اے نے 64 نشستیں جیتی تھیں، بی جے پی نے 62 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔بہار میں یونائیٹڈ جنتا دل کو برتری حاصل ہے، جب کہ اجودھیا میں بھی بی جے پی کو ہزیمت کا سامنا ہے۔ بی جے پی کے سینئر رہنما للوسنگھ کو سماج وادی پارٹی کے امیدوار نے 56 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔

رائے بریلی کی نشست پر کانگریس کے راہول گاندھی آگے ہیں، امیٹھی سیٹ پر کانگریس کے کشوری لال شرما آگے اور اسمرتی ایرانی پیچھے ہیں۔ کشوری لال ایک لاکھ 46 ہزار ووٹ حاصل کر چکے ہیں جب کہ اسمرتی ایرانی نے 45 ہزار ووٹ لیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں