دبئی(نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیو یارک اسٹیڈیم کی وکٹ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نساؤ اسٹیڈیم کی وکٹ میں وہ تسلسل نہیں دکھا جس کی سب کو توقع تھی۔
آئی سی سی کے مطابق بقیہ میچز کیلئے وکٹ کی کوالٹی بہتر کرنے کیلئے بہترین ٹیمیں کام کر رہی ہیں، گزشتہ روز ختم ہونے والے میچ کے بعد سے وکٹ کی درستگی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔
نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم کی وکٹ کو شدید تنقید کا سامنا تھا، نیویارک میں پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو شیڈولڈ ہے، پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل آئی سی سی وکٹ بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔