عازمین حج

حج کے موقع پر گیس سیلنڈر کے استعمال پر پابندی

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی محکمہ شہری دفاع نے عازمین حج کے کیمپوں اور مناسک حج کے مقامات پر سرکاری اور نجی ایجنسیوں کے رہائش گاہوں میں ہر قسم کے گیس سیلنڈرز کے داخلے اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی شہری دفاع نے یہ اقدام مشاعر مقدسہ میں آگ لگنے کے خطرات کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھایا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شہری دفاع کی ٹیمیں پابندی کے ساتھ نئے قوانین کے اطلاق کو یقینی بنائیں گی۔ عازمین کے استعمال میں کھانا پکانے کے لیے گیس کے چولہے یا سیلنڈر موجود ہوں گے تو ضبط کر لیے جائیں گے۔شہری دفاع کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سکیورٹی حکام کے تعاون سے کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں