مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی)مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی سہولت کیلئے الیکٹرک اسکوٹر کے خصوصی ٹریک بنا دیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ رائیل اتھارٹی کا کہنا تھا کہ آنے جانے کے لیے 1.2 کلومیٹر کے تین ٹریک بنائے گئے ہیں، پہلا سائیکل ٹریک مزدلفہ، منی کے درمیان، دوسرا جمرات پل جانے کے لیے بنایا گیا۔
الیکٹرک اسکوٹر کا تیسرا ٹریک جمرات جانے والے ٹریک پر قائم کیا گیا ہے۔سعودی وزارت اسلامی امور نیمنی کی مسجد الخیف میں عازمین کے استقبال کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں، مسجد الخیف میں 25 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔