یمن

یمن کی ابین گورنری میں 602 بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز آلات کا صفایا کر دیا، مسام

صنعائ(نمائندہ خصوصی)یمن کی سرزمین کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے سعودی منصوبے مسام نے ابین گورنری میں دوفس کے علاقے میں 602 بارودی سرنگوں، دھماکہ خیز آلات اور نہ پھٹنے والے گولوں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان بارودی سرنگوں کو حوثی ملیشیا نے علاقے میں نصب کیا تھا۔

انہیں اسپیشل ٹاسک ٹیم ون کے ذریعے تباہ کیا گیا۔ اس دوران 12 دھماکہ خیز آلات، چار دستی بم، تین اینٹی ٹینک مائنز، ایک ایوی ایشن بم، دو اینٹی پرسنل مائنز، 226 مختلف گولیاں اور 133 مختلف فیوز شامل ہیں۔یمنی زمینوں کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے سعودی پروجیکٹ مسام کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر اسامہ القصیبی نے کہا کہ منصوبے کے آغاز سے گذشتہ سات جون تک پروجیکٹ کی فیلڈ ٹیمیں 446,112 ہزار بارودی سرنگیں، نہ پھٹنے والے گولے اور دھماکہ خیز آلات کو ہٹانے میں کامیاب ہوئیں۔

مسام کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر اسامہ القصیبی کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق فیلڈ ٹیمیں دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے اور یمن کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ انہوں نے منصوبے کے آغاز سے لے کر اب تک 287,073 نہ پھٹنے والے بارودی مواد اور 8,051 دھماکہ خیز آلات تلف کیا۔ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ٹیموں نے اب تک 144,457 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 6,537 اینٹی پرسنل بارودی سرنگوں کو بھی ہٹایا ہے۔ مسام پروجیکٹ کی انجینیرنگ ٹیمیں اب تک 57,115,259 مربع کو صاف کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

مزید برآں سعودی مائننگ پروجیکٹ مسام کا تعلق یمنی زمینوں کو بارودی سرنگوں اور ناکارہ ہونے والے ہتھیاروں سے پاک کرنے سے ہے جس نے ہزاروں بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کی جانیں لے لی ہیں۔ سعودی عرب یمن کی سرزمین کو ہر طرح کے بارودی مواد اور بارودی سرنگوں کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں