فواد چودھری

فارم 47 کی حکومت عوام پر ٹیکس نہیں لگا سکتی،فواد چودھری

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت عوام پر ٹیکس نہیں لگا سکتی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بجٹ آج پیش ہو رہا ہے اور ٹیکس نیٹ کی بات کی جارہی ہے، وزیر خزانہ نے کل کہا ہے مزید ٹیکس لگائیں گے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ماڈرن جمہوریت میں ٹیکس لگانے کا اختیار منتخب لوگوں کو ہے، مہنگائی پہلے ہی بے قابو ہے، مزید ٹیکس لگانے سے مزید مہنگائی بڑھے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اربوں روپے کے فںڈز کا اختیار وزرائے اعلی کو دیا گیا کوئی پوچھنے والا نہیں، وزرائے اعلی کو جوابدہ بنانا ضروری ہے، جب تک اخراجات پر قابو نہیں پایا جاتا نقصان ہوتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں