سونے کی کان

افریقی ملک مالی میں سونے کی کان گرنے سے 70افراد ہلاک

بماکو(نمائندہ خصوصی)مغربی افریقی ملک مالی میں سونے کی کان دھنس گئی، جس کے نتیجے میں 70سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مالی کے جنوب مغرب میں واقع سونے کی ایک کان گزشتہ روز دھنس گئی تھی۔

سونے کی کانوں میں اسکے طرح کے حادثات معمول بن چکے ہیں،جس وقت یہ سانحہ پیش آیا اس وقت کان میں 200سے زیادہ افراد موجود تھے۔

ڈپٹی منسٹر آف سول پروٹیکشن کی جانب سے کان گرنے کی ویڈیو کو مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا گیا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ سونے کی کان میں کام کر رہے تھے کہ اچانک کان گرنا شروع ہو گئی، دیکھتے ہی دیکھتے اس کی زد میں درجنوں مزدور آگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں