ڈونلڈ ٹرمپ

متحد ہو کر انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

نیو یارک(نمائندہ خصوصی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ متحد ہو کر انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کریں گے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ کی 6جنوری 2021کے حملے کے بعد پہلی بار کیپیٹل آمد ہوئی، اس موقع پر ٹرمپ کی ریپبلکن قیادت سے اہم ملاقات ہوئی جبکہ نائب صدر کیلئے ناموں اور ایوان نمائندگان کے بعد سینیٹ میں بھی اکثریت کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔سابق امریکی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریپبلکن پارٹی متحد ہوکر الیکشن میں کامیاب ہوگی، متحد ہوکر انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کریں گے۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کیپیٹل حملہ اور الیکشن فراڈ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں