پاکستانی ٹیم کی قیادت کیلئے محمد رضوان بہترین آپشن ہوسکتے ہیں ، اینڈی فلاور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)زمبابوے کے سابق کرکٹر و پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کیلئے محمد رضوان بہترین آپشن ہوسکتے ہیں ۔

ایک انٹرویومیں ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کیلئے لیگ اسپنر شاداب خان اس ریس سے باہر ہیں، ہوسکتا شاہین کو دوبارہ کپتان بنایا جائے لیکن مجھے لگتا ہے کہ گرین شرٹس کیلئے محمد رضوان بہترین آپشن ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی میں اچانک تبدیلی اور نئے ہیڈکوچ کی آمد نے گرین شرٹس کی کارکردگی کو متاثر کیا ہے، انہوں نے میگا ایونٹ سے قبل بڑی تبدیلیاں کیں، عامر کیساتھ عماد وسیم کو واپس لائے لیکن فائدہ نہیں ہوا۔اینڈی فلاور نے کہا کہ گیری کرسٹن بطور ہیڈکوچ ٹیم سے وابستہ ہوئے لیکن ٹیم پہلے رانڈ سے باہر ہوگئی، بطور کوچ یہ بہت مشکل آغاز ہے، پاکستانی ٹیم کی باڈی لینگویج سے لگا جیسے گھبرائی ہوئی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں