وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا سیاسی رہنماﺅں سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالاضحی کی مبارکباد

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی سیاسی رہنماﺅں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الاضحی کی مبارکباد دی۔شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت، متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو فون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی اور عید کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے عبدالعلیم خان، خالد مگسی، اخترمینگل، آفتاب شیرپا ﺅاورپروفیسرساجد میرکوبھی عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے معاشی استحکام کیلئے اتحادی حکومت میں شامل تمام جماعتیں اپنا کردارادا کرتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے۔وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے گورنرز، صدر آزاد کشمیرسلطان محمود چوہدری اوروزیراعظم چوہدری انوارالحق کو بھی فون کرکے عید کی مبارکباد دی۔انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلی گلگت بلتستان گلبرخان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے عید الاضحی کے موقع پر قومی اتحاد و یگانگت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں