اسپتال

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عید قرباں پر بسیار خوری کی وجہ سے 1200سے زائد افراد اسپتال پہنچ گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عید قرباں پر بسیار خوری کی وجہ سے 1200 سے زائد افراد اسپتال پہنچ گئے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کے مطابق پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 610 گیسٹرو کے مریض لائے گئے، جن میں زیادہ تر مریض بسیار خوری اور گوشت زیادہ کھانے کی وجہ سے بھی آئے،اسپتال ترجمان کے مطابق اس دوران جانوروں کی ٹکر سے زخمی ہونے والے افراد بھی اسپتال لائے گئے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 500 افراد اسپتال لائے گئے۔

پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے 6 بڑے سرکاری اسپتالوں میں 2200 مریض رپورٹ ہوئے، جن میں سے 180 گیسٹرو، ڈائریا اور پیٹ درد کی شکایت پر لائے گئے تھے۔لاہور کے جناح اسپتال میں 130 سے زائد جبکہ سروسز اسپتال میں 100، گنگارام اور میاں منشی میں بھی 100، 100 سے زائد مریض لائے گئے۔ طبی ماہرین نے عید الاضحی پر شہریوں کو گوشت کے معتدل استعمال اور بسیار خوری سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں