چینی وزیر اعظم

ایسٹ کوسٹ ریلوے چین-ملائیشیا کے اعلی معیار اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ چینی وزیر اعظم

بیجنگ(نمائندہ خصوصی) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور اُن کے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نے کوالالمپور میں فریقین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ اور “چین ملائیشیا دوستی کا سال” منانے کے لئے ایک استقبالیہ میں شرکت کی۔
لی چھیانگ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ فریقین کو روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، دوطرفہ تعلقات کی بنیاد کو مستحکم کرنے اور چین ملائیشیا ہم نصیب سماج کی تعمیر کو دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

فریقین یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنائیں، مشترکہ طور پر عالمی چیلنجوں سے نمٹیں، اور ایک پرامن، پرسکون، خوشحال، خوبصورت اور دوستانہ ایشیائی وطن کی تعمیر کے لئے مل کر کام کریں.

اپنے خطاب میں انور ابراہیم نے کہا کہ ملائیشیا اور چین کی دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے۔ 50 سال قبل ملائیشیا اور چین کے رہنماؤں کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کے فیصلے کے بعد سے ملائشیا اور چین کے تعلقات میں نکھار آیا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو بہت فائدہ ہوا ہے۔

ملائیشیا صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی حمایت کرتا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری، خوراک، توانائی، ڈیجیٹل معیشت اور ماحولیاتی تحفظ میں تعاون کو گہرا کرنے، ایسٹ کوسٹ ریلوے اور “دو ممالک، دو پارک” جیسے بڑے منصوبوں کو فروغ دینے، تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر ملائیشیا چین تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

اسی روز وزیر اعظم لی چھیانگ اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ملائیشین ایسٹ کوسٹ ریلوے پروجیکٹ کے ایمارک اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔اس موقع پر لی چھیانگ نے کہا کہ ایسٹ کوسٹ ریلوے چین ملائیشیا اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں