مچل مارش

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،آسٹریلوی کپتان مچل مارش بولنگ کرانے کیلئے فٹ قرار

سڈنی(نمائندہ خصوصی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش کو بولنگ کرانے کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راﺅنڈر مچل مارش سپر 8مرحلے میں بولنگ کرا سکیں گے۔مچل مارش آئی پی ایل کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں بیٹنگ کے لیے فٹ قرار پائے تھے۔

اس حوالے سے مچل مارش کا کہنا ہے کہ مجھے بولنگ کی اجازت مل چکی ہے، ہو سکتا ہے بولنگ کی ضرورت نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام بولنگ لائن اپ اچھی جا رہی ہے۔سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا کا بنگلادیش کے خلاف میچ 21جون کو شیڈول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں