امریکا

امریکا، مسلح شخص کی جنرل سٹور میں فائرنگ، 3 شہری ہلاک، 10 شدید زخمی

نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکا میں مسلح شخص نے جنرل سٹور میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ امریکی ریاست آرکنساس کے شہر فارڈائس میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے جنرل سٹور میں گھس کر وہاں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے 3 شہری موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 10 شدید زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد مقامی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر دی جبکہ پولیس کی جانب سے حملہ آور کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے شہریوں کی لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔واضح رہے کہ امریکا میں 2024ء کی آغاز سے اب تک 234 ماس شوٹنگ کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، امریکی گن وائلنس آرکائیو کی وضع کردہ تشریح کے مطابق حملہ آور کے علاوہ کم از کم 4 افراد کو گولیاں لگنے کے واقعے کو ماس شوٹنگ قرار دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں