اسد قیصر

حکومت زیادہ عرصہ چلتی دکھائی نہیں دے رہی، اسد قیصر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت سے اپنے اتحادی سنبھالے نہیں جا رہے، مجھے نہیں لگتا یہ حکومت زیادہ لمبا عرصہ چل سکے گی۔مقامی عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی آزادی مارچ کے 4 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔

سیشن جج اعظم خان نے اسد قیصر کی تھانہ گولڑہ میں درج 2 مقدمات، تھانہ کوہسار اور تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج ایک ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، اسد قیصر اپنے وکیل عائشہ خالد ایڈووکیٹ اور قمر عنایت کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت پولیس نے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروادیا، عدالت نے چاروں مقدمات میں اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کردیں۔سماعت کے بعد سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں ظلم کیا ہے، بجٹ میں ٹیکسسز لگا کر ظلم کیا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپنے اتحادی سنبھالے نہیں جا رہے، مجھے نہیں لگتا یہ حکومت زیادہ لمبا عرصہ چل سکے گی، حکومت اور پیپلزپارٹی کا آپس میں ڈرامہ لگا ہوا ہے، یہ سمجھتے ہیں ہم سے بجٹ پر کوئی مشورہ نہیں لیا گیا۔اسد قیصر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے ایم این ایز بجٹ پر بولنا نہیں چاہتے، یہ پارلیمنٹ ناجائز پارلیمنٹ ہے، عوام نے مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا اور انہوں نے چوری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں