لاہور بورڈ

لاہور،انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سوشیالوجی پرچے سنٹر سے چوری

لاہور (نمائندہ خصوصی ) لاہور بورڈ سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سوشیالوجی پرچے مارکنگ سنٹرسے غائب ہوگئے۔ لاہور بورڈ عملے کی غفلت یا ملی بھگت؟انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سوشیالوجی پرچے مارکنگ سنٹر سےچوری ہوگئے،بورڈ آفس کےمارکنگ سینٹر سے پرچوں کا بنڈل چوری ہوا۔ 52 طلبا کے امتحانات مارکنگ سنٹر سےغائب ہوئے،کنٹرولر لاہور بورڈ نے کمشنر لاہور کی ہدایت پرتحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی۔

کنٹرولر لاہوربورڈ زاہدمیاں کاکہنا ہےکہ تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی،مارکنگ سینٹر کےسی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ جاری ہے،سیکیورٹی عملے سےبھی جانچ پڑتال کی جارہی ہے،امتحانات چوری یا غائب کرنےوالوں کو خلاف کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں