مہوش حیات

بالی ووڈ سے بہت سی آفرز ملیں سب کو منع کردیا، مہوش حیات

کراچی (نمائندہ خصوصی) معروف اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی تاہم انہوں نے منع کردیا۔ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ مجھے بالی ووڈ سے بہت سی آفرز ملیں لیکن میں نے سب کو منع کردیا۔

مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پاکستان میں ہی کام کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ میں پاکستانی سینما کی بحالی اور بڑی اور کامیاب ترین فلموں کا حصہ رہی ہوں۔ مجھے اپنے ملک میں بہت عزت اور محبت ملی ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اپنے ملک میں اتنی پذیرائی اور کامیابی ملنے کے بعد مجھے یہی محسوس ہوا کہ مجھے بالی ووڈ کی آفرز کو قبول نہیں کرنا چاہئیے۔ میں اپنے ملک میں اپنے کام کو انجوائے کر رہی ہوں۔ میری فلموں کو لوگ اپنی فیمیلیز کے ساتھ دیکھنے آتے ہیں اور یہ بڑی کامیابی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں