زرتاج گل

پاکستانی عوام کو امریکہ اور آئی ایم ایف بجٹ منظور نہیں ہے، زرتاج گل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو امریکہ اور آئی ایم ایف بجٹ منظور نہیں ہے،معاشی لحاظ سے پاکستان کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے،ایک متنازعہ بجٹ ہے جس میں اپوزیشن اور حکمران اتحاد میں شامل پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اپنا وزیر خزانہ بھی نہیں ہے بلکہ کینیڈا سے وزیر خزانہ کو امپورٹ کیا گیا ہے۔

جو لوگوں کے دکھ درد نہیں سنتا۔جس طرح سے کینیڈا سے انہیں امپورٹ کیا گیا ہے اسی طرح سے خیبر پختون خواہ کے اندر بھی اپریشن امریکہ کے حکم پر کیا جائے گا ۔اس کی تمام سیاسی جماعتیں مخالفت کر رہی ہیں۔حالات خراب کیے گئے حالات خراب کیے گئے تو یہ پاکستان کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں