سپیکرایازصادق

سیکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے،سپیکرایازصادق

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکر ایاز صادق اور شہریار آفریدی کے درمیان¸ مکالمہ ،جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں جب بجٹ اجلاس کے حوالے سے کٹوتی تحریکوں پر بحث جاری تھی کہ سنی اتحاد کونسل کے ممبر اسمبلی شہر یار احمد خان افریدی نے کہا باہر ایسی فضا ہے جیسے آپ کسی تھانے میں جارہے ہیں۔ہر طرف سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

ارکان پارلیمنٹ کے لیے اتنی بھاری نفری کس لیے تعینات کی گئی ہے۔ کیا کوئی ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ میں ابھی عدالت سے آرہا ہوں وہاں تو ایک سپاہی تھا۔ جس پر قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ سیکیورٹی تھریٹ ہے جس کی وجہ سے سختی کی گئی ہے۔اس لیے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔شہر یار آفریدی نے کہا کہ اگر سیکیورٹی تھریٹ ہے تو اہلکاروں کو مین گیٹ کے باہر تعینات کریں اندر نہیں۔ ایک عجیب ماحول بنا ہوا ہے ہر طرف سکیورٹی ایل کار تعینات ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں