اینرخ نوکیا

جنوبی افریقی بولر اینرخ نوکیا نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بالز کرانے کا ریکارڈ بنالیا

نیو یارک(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقی بولر اینرخ نوکیا نے کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بالز کرانے کا نیا ریکارڈ بنالیا ہے۔اینرخ نوکیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 100ڈاٹ بالز کرانے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں، نوکیا ورلڈ کپ 2024میں اب تک 102ڈاٹ بالز کرا چکے ہیں۔

جنوبی افریقی بولر اینرخ نوکیا نے ورلڈ کپ 2024کے دوران اپنے 8میچز میں 186گیندیں کرائیں، صرف 7چھکے اور 11چوکے دیے۔جنوبی افریقا کے ہی مارکو یانسن نے اس ایڈیشن میں 96ڈاٹ بالز کرائیں جبکہ نیدرلینڈز کے فریڈ کلاسن نے 2022ورلڈ کپ میں 93ڈاٹ بالز کرائی تھیں۔اس ایڈیشن میں افغانستان کے نوین الحق اور بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان نے 90، 90ڈاٹ بالز کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں