ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے بچوں کو گاڑی میں تنہا چھوڑنے کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا کہ بچوں کو گاڑی کے اندر اکیلا نہ چھوڑا جائے،یہ ان کی زندگیوں کے لیے بڑا خطرہ ہے۔محکمہ ٹریفک کا کہنا تھا کہ بچوں کو کار میں اکیلا چھوڑنے سے متعدد جان لیوا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
محکمے کا کہنا تھا کہ 10 سال سے کم عمر بچوں کو کسی بالغ فرد کے بغیر گاڑی میں چھوڑنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے اس پر 300 سے 500 ریال تک جرمانہ بھی ہے۔محکمہ ٹریفک نے کہا کہ آپ کے بچے آپ کی ذمہ داری ہیں انہیں اکیلا نہ چھوڑیں۔