جاوید لطیف

پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد قابل مذمت ہے، جاوید لطیف

لاہور (نمائندہ خصوصی) رہنما مسلم لیگ(ن)جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد قابل مذمت ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، کیا وہ کسی کو یاد آئی؟

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان ٹیک آف کرنے لگتا ہے تو اس طرح کے لوگوں کو چھوڑ کر ملک میں انتشار کیوں پیدا کیا جاتا ہے؟ جاوید لطیف نے بتایا کہ پاکستان کو ناقابل تسخیر کرنے کے لیے دفاع کی بنیاد رکھیں زوالفقار علی بھٹو کو اس کا حشر دیکھیں، جب کوئی دفاعی تجربہ کر کے دکھائی تو ایسے ہائی جیکر بنا کر سزا دو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں