سعودی وزارت خارجہ

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبے امن کو نقصان پہنچانا ہے، سعودی وزارت خارجہ

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی کارروائیوں میں توسیع کی منظوری کی مذمت کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کے نئے منصوبوں کی اجازت دینا امن کو نقصان پہنچانا ہے۔

اس حوالے سے سعودی عرب کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے اسرائیلی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔سعودی وزارتِ خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کے متنازع اقدامات کے سنگین نتائج ہوں گے۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں مغربی کنارے میں آبادکاری میں توسیع کی منظوری دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں