صدر مملکت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کر دی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کر دی۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے گزشتہ روز فنانس ترمیمی بل 2024 ایوان صدر کو بھجوایا گیا تھا۔ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 2024 کی منظوری دے دی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ صدرِ مملکت نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر آرٹیکل 75 کے تحت فنانس بل کی منظوری دی۔ایوان صدر نے اعلامیے میں کہا کہ فنانس بل یکم جولائی سے لاگو ہو گا۔واضح رہے کہ 2 روز قبل قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل پاس کیا تھا۔ذرائع کے مطابق بل اور متعلقہ دستاویزات پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بھی دستخط تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں